پاکستان

مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی، وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں بیٹھے رہے

مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی، وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں بیٹھے رہے

صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےتنظیمی اجلاس میں بیٹھے رہے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا تنظیمی اجلاس جس کی شفقت محمود نے صدارت کی جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔

گورنرپنجاب، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، صوبائی وزراسبطین خان، میاں محمود الرشید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی شریک ہوئے۔

پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کا اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا جس میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ نے مری میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارپی ٹی آئی کےتنظیم سازی اجلاس میں مصروف رہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شفقت محمود نے تصدیق کی کی اور بتایا کہ میٹنگ ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں پارٹی معاملات پر تفصیل سے بات ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی تنظیم سازی پرمیٹنگ میں وزیراعلیٰ اور گورنرپنجاب نےخصوصی شرکت کی۔

صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کے تنظیمی اجلاس میں شریک تھے ؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ تنظیمی اجلاس کے آغاز میں شریک تھے لیکن وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri