پاکستان خاص خبریں

مری میں 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری

مری میں 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری

مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جسے 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری قرار دیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے اور 94 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اس وقت درجہ حرارت منفی ایک ہے اور شہر میں مزید بارش و برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آج صبح سے بھی مری میں ہلکی برفباری جاری ہے جو کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم کل دوپہر تک برفباری کا سلسلہ تھم سکتا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات محمد ریاض نے گفتگو میں کہا کہ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی، مغربی ہواؤں کے باعث مری میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مری میں دو سے تین دن کےدوران درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ کئی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri