علاقائی

مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا

مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا

لاہور: شدید برفباری سے متاثرہ سیاحتی مقام مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مری کی تمام اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیےکلیئر کر دیا گیا ہے، جھیکاگلی سے لوئر ٹوپہ ایکسپریس ہائی وے اور لارنس کالج والی روڈ ٹریفک کے لیے کلیئر کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد سے مری آنے والے راستوں پر پولیس تاحال موجود ہے جبکہ راستے آج بھی بند رہیں گے۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا، تمام سیاحوں کو رات سے پہلے ہی محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا تھا، 24 گھنٹوں کے دوران 500 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق مری میں شدید برفباری کی وجہ سے 20 سے 25 بڑے درخت گرے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر اضافی نفری اور بھاری مشینری مری پہنچائی گئی جبکہ ریسکیو آپریشن میں راولپنڈی پولیس اور ٹریفک پولیس کے 1000 سے زائد اہلکار و افسران نے حصہ لیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی مری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیے جانے کی تصدیق کی۔ شہباز گل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ مری کی تمام مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے، راولپنڈی پولیس، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج کے جوان اور ہمارے مقامی لوگ رات بھر متحرک رہے اور مری سے رات گئے 600 سے 700 گاڑیوں کو نکالا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri