وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔سیکریٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان امیر ضمیر کی قیادت میں وفد نے احسن اقبال سے ملاقات کی۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہے، بجٹ کیحوالے سے آئی ایم ایف کا کوئی دبا نہیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے قومی اتحاد اور یگانگت متاثر ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام آبی منصوبے جلد مکمل کریں گے تاکہ بھارت فائدہ نہ اٹھائے، ہم دیامیر بھاشا ڈیم سمیت تمام منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دیں گے۔
پاکستان
ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، احسن اقبال
- by Daily Pakistan
- مئی 24, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 246 Views
- 9 مہینے ago

