پاکستان معیشت و تجارت

ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے،خرم دستگیر

عمران ایک اور مقدمے سے بچنا چاہتے ہیں تو بجلی کا بل ادا کریں، خرم دستگیر

پشاور:وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ23جنوری کو ملک بھر میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کیا گیا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔گورنر ہاؤس میں گورنر حاجی غلام علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ پورے ملک میں بجلی کی ترسیل کا ایک ہی فارمولا ہے کسی صوبے کے ا لگ فارمولا کے تحت بجلی نہیں دی جارہی ہے جہاں بجلی چ وری زیادہ ہوگی وہاں بجلی اسی حساب سے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ23جنوری ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد اب ترسیل معمول کے پر آگئی ہے۔ہمیں خدشہ ہے کہ بجلی یربک ڈاؤن کی وجہ سے سائبر اٹیک ہے لیکن اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں جس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri