اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس مسرت ہلالی۔ اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے دو صفحات پر مشتمل نوٹ میں بنچ میں شمولیت سے استعفیٰ دیا تھا۔سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں کوئی بات نہ کرے، عدالت کے وقار کا احترام کریں، جس نے عدالت میں بات کرنی ہے وہ کمرہ عدالت سے نکل جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بتانا چاہتے ہیں کہ 184 تھری کے تحت مقدمہ کیسے درج کیا گیا، کمیٹی نے موجود تمام ججز پر مشتمل بینچ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیس میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے وجوہات بھی بتا دیں۔ سماعت پر فل کورٹ بنانے کا عندیہ دیا گیا لیکن 2 ججز حاضر نہیں ہوئے۔
پاکستان
خاص خبریں
ملک میں بہت زیادہ تقسیم ، عدالت کی آزادی یقینی بنائینگے ، چیف جسٹس
- by Daily Pakistan
- اپریل 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 429 Views
- 8 مہینے ago