تحریک انصاف کے سینٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے،آئین کی دھجیاں اڑانے والے معتبر بنے بیٹھے ہیں چور اپنے مقدمات معاف کروانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں،معاشی و سیاسی بحرانوں کی کسی کو پرواہ نہیں یہ بات انھوں نے سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ چوروں نے خود کو این آر او دلوانے کے لئے نظام کو درہم برہم کیا،ملک کو پہنچنے والے ناقابلِ تلافی نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟ ملکی ترقی اور معاشرے کی اخلاقیات کو پروان چڑھانے کی خاطر احتساب کا عمل ناگزیر ہے، ملکی وسائل کی لوٹ مار کرنے اور قانون کی دھجیاں اڑانے والوں کا احتساب تقویٰ تعمیر و ترقی کی بنیاد ہے عوام نیب میں ترامیم کے کیس پر منصفانہ فیصلے کی خاطر سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں،
پاکستان
خاص خبریں
ملک میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے،آئین کی دھجیاں اڑانے والے معتبر بنے بیٹھے ہیں سینٹر شبلی فراز
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 593 Views
- 2 سال ago