پاکستان

منظور وسان نے الیکشن 28 جنوری کو ہونے کی پیش گوئی کردی

الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو ہونے کی پیش گوئی کردی۔الیکشن سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو ہونگے جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین سخت مقابلہ ہوگا۔ سندھ میں پی پی پی کے خلاف تمام جماعتوں کا اتحاد بنے گا جو مشترکہ الیکشن لڑیں گے۔منظور وسان نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے اس لئے سندھ میں پی پی پی کلین سویپ کرے گی، دیگر صوبوں میں بھی پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی۔منظور وسان نے کہا کہ احتساب مخصوص لوگوں کا نہیں بلکہ سب کا ہونا چاہئیے۔ پی ٹی آئی کی پوزیشن ڈاؤن ہے۔ نگراں حکومت کے ذہن میں تھا کہ وہ ایک سال رہیں گے مگر اب الیکشن کا اعلان ہوچکا ہے۔ نگراں حکومت کے دوران مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس سے غریب طبقہ پریشان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے