دلچسپ اور عجیب

میسی سے بہتر، روبوٹ فٹبالر اپنا فن دکھانے کو تیار

میسی سے بہتر، روبوٹ فٹبالر اپنا فن دکھانے کو تیار

برکلے، کیلیفورنیا: امریکی ماہرین نے دوڑنے، اچھلنے اور دیگر کرتب دکھانے والے فٹبالر روبوٹ تیار کیا ہے جس کا اصل نام ہی ’میسی سے بہتر‘ رکھا گیا ہے۔اسے آرٹیمس کا نام دیا گیا ہے جس کا مخف ’اے روبوٹ دیٹ ایکسیڈز میسی ان سوکر‘ Artemis ہے تاہم یہ ایک خاتون روبوٹ ہے جو بین الاقوامی مقابلوں کےلیے بے تاب بھی ہے۔ اس وقتے ایسے تین روبوٹ ہی ہیں جو اچھلنے کے ساتھ دوڑ بھی سکتے ہیں۔اسے جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ان کے ساتھیوں نے بنایا ہے۔ فی الحال یہ روبوٹ کئی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔ جولائی 2023 میں یہ عالمی روبوکپ میں شرکت کرے گا جہاں دنیا بھر سے 2500 روبوٹ فٹبالر شریک ہوں گے۔کسی فٹ بال مقابلے کی طرح اس میں بہت سی لیگز ہوں گی۔ اگرچہ اس مقابلے میں صرف پانچ انچ تک کے روبوٹ بھی ہوں گے تاہم یہ انسانی قد کے برابر روبوٹ ہے جو چلتے دوران اپنا بہترین توازن برقرار رکھتا ہے اور ناہموار جگہ پر بھی چل سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri