سوات:مینگورہ شہر سمیت پوری تحصیل بابوزی کی ترقی کے خواہاں ہیں،عوامی مسائل کے حل کیلئے دفترکے دروازے کھلے رکھے ہیں،عوام جب چاہئے آکر ہمیں آگاہ کرسکتے ہیں،کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے،ان خیالات کااظہارقائمقام مئیر جاویدخان نے اپنے دفترمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم پرکونسل نے جس اعتمادکااظہارکیاہے اسے ہرحال میں بحال رکھیں گے،ہماری خدمات ہروقت عوام کیلئے حاضرہیں،پوری تحصیل کی ترقی ہماراخواب ہے جسے کونسل کے تمام اراکین کے تعاؤن سے تکمیل تک پہنچائیں گے،ہم یہاں سیاست سے بالاتر ہوکرخدمت کیلئے بیٹھے ہیں،انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان میں تجاوزات کو رضاکارانہ طور پرختم کرنے اور سرکاری نرخنامے پرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پلاننگ کررہے ہیں ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں تاجربرادری سمیت ریڑھی بان ہمارے ساتھ مکمل تعاؤن کریں گے،انہوں نے کہاکہ عوام کو ان کی ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی اور پورے علاقے کو صاف ستھرا بنانابھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اوریہ سب کچھ کونسل اراکین اور عوامی تعاؤن سے ہی ممکن بنائیں گے۔
علاقائی
مینگورہ شہر سمیت پوری تحصیل بابوزی کی ترقی کے خواہاں ہیں. جاویدخان
- by Daily Pakistan
- فروری 13, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 10 Views
- 5 گھنٹے ago

