اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، اس نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔
تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر ن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔ایوان صدر میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔
پاکستان
میڈیا ہمارا فخر ، اس نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی، دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں: فیلڈ مارشل
- by Daily Pakistan
- مئی 23, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 135 Views
- 4 ہفتے ago