مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے، شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں، حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے ملاقات میں کیا بات ہوئی تو پھر وزرا بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟ حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔
پاکستان
نوازشریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں: بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- جنوری 22, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 169 Views
- 6 مہینے ago