سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات کے مطابق منشیات کے خلاف کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے سمگلرکو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے منشیات کی بھاری کھیپ برآمدکر لی ملزم مظفر خان سے 15 کلو چرس برآمد ہوئی ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں خصوصاً طالب علموں تک منشیات پہنچانے کا انکشاف کیا ہے منشیات مخصوص گاہکوں کو سپلائی کرتا ہوں جو شہر کے مختلف علاقوں اور تعلیمی اداروں تک بھی پہنچاتے ہیں ایس پی پوٹھوہار نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کر کے چین آف سپلائی پر کام کیا جا رہا ہے، مزید منشیات فروش گرفتار کئے جائیں گے منشیات سمگلر کی گرفتاری اور بھاری کھیپ کی برآمدگی پر سی پی او نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او، ایس ایچ او کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور میں مبتلا کرنے والے ملزمان قانون اور معاشرہ کے مجرم ہیں نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انکو تباہی کی طرف دھکیلنے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جا رہا ہے
خاص خبریں
نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور میں مبتلا کرنے والے ملزمان قانون اور معاشرہ کے مجرم ہیں سی پی او راولپنڈی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 710 Views
- 3 سال ago