خاص خبریں

نو مئی واقعات پر کارروائی، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دہ نہیں، وزیر اعظم

افغانستان اپنے ہاں غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرے، نگران وزیراعظم

نیویارک: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث مرد و خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے، ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دے نہیں ہیں۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم قوانین کے پابند ہیں، میں بھی پاکستانی قانون کا پابند ہوں اور آپ پر بھی قانون کا اطلاق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی ہوگی اور اسے کا سامنا کرنا بھی پڑے گا۔ مرد یا خاتون اس قسم کے عمل میں شامل ہوا ہے اُس کو قوانین کے تحت ہم دیکھیں گے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم کسی کانگریس مین یا بیرونی حکومت کو جواب دے نہیں ہیں، اس معاملے میں ہم صرف قانون کی عملداری کو دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں ایبسلیوٹلی ناٹ۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد ہوجائے گا، عام انتخابات کا انعقاد حکومت کی ذمہ داری ہے، نگراں حکومت کا کام شفاف الیکشن میں معاونت فراہم کرنا ہے۔انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی عمل کو انتخابی عمل سے نہیں روکا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri