جرائم خاص خبریں

نکا تھانیدار ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گیا

نکا تھانیدار ڈاکووں کے ہتھے چڑھ گیا

گوجر خان میں ڈاکو راج سے راولپنڈی پولیس کے ملازمین بھی غیر محفوظ،راولپنڈی پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شکیل الزمان کو ہنڈا مؤٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے بھائی خان،گوجرخان کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شکیل الزماں بھائی خان سے گوجرخان آرہے تھے کہ علی الصبح حویلی ہوٹل کے قریب ہنڈا مؤٹر سائیکل سوار دو کس نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شکیل الزماں کو روک کر قیمتی سمارٹ فون سمیت تیس ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کا ظاہری حلیہ بعمر 20/24 سال کے درمیان،شلوار قمیض میں ملبوس، سرخ رنگ کے ہنڈا مؤٹر سائیکل 125 نمبری RIL-147/167 پر سوار تھے۔ذرائع کے مطابق گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri