کراچی: سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک ختم جبکہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا۔ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔گورنر ہاؤس میں جسٹس (ر) مقبول باقر باضابطہ طور پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے اور بعدازاں چیف سیکریٹری ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار نے کہا کہ جسٹس ر مقبول باقر کا نام پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں طرف سے آیا اور اس نام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی اعلی قیادت میں اتفاق ہوا۔ تین دن سے مشاورت جاری تھی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں۔ امید ہے نگراں حکومت کو جو زمہ داری دی گئی ہے وہ پوری کرے گی۔ شفاف الیکشن کروانا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔
پاکستان
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق
- by Daily Pakistan
- اگست 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 255 Views
- 1 سال ago