پاکستان

ن لیگ الیکشن کیلئے میدان میں اتر چکی، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، مریم نواز

ن لیگ الیکشن کیلئے میدان میں اتر چکی، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ الیکشن جیتنے کیلئے میدان میں اتر چکی، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ جو مشکل وقت میں اپنی جماعت کو چھوڑ کر چار پائی کے نیچے چھپ جائے،اُسے لیڈر نہیں عمران خان کہتے ہیں۔ن لیگی چیف آرگنائرز نے کہا کہ جیسے بچہ اسکول نہ جانے کے لیے پیٹ درد کے بہانے بناتا ہے، ایسے ہی عمران خان پیشی سے بچنے کے لیے کہتا ہے ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر مشکل ترین وقت آیا لیکن وہ ایک دن بھی گھبرا کر چھپا نہیں، ن لیگی قائد نے کارکنوں کو ڈھال نہیں بنایا، کبھی نہیں کہا میں بیمار ہوں پیشی پر نہیں آؤں گا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو سڑکوں پر ڈنڈے کھانے کے لیے نہیں چھوڑا، ن لیگی قائد شیروں کی طرح گرفتاری دینے آیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر پاکستان آیا اور کہا کہ اگر کسی کو قربانی دینی ہے تو نواز شریف دے گا، پوچھتی ہوں جب ظالم حکومت اور سہولت کار ایک پیج پر تھے کیا نوازشریف گھبرایا؟ن لیگی چیف آرگنائز نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے چوری نہیں کی، دامن پر داغ نہیں تھا، اب مریم نواز تم سے پوچھتی ہے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تلاشی اس لیے نہیں دیتے کہ چوری کی ہوئی ہے، جس طرح تمہارے دور میں مریم بہادری سے پابندیاں توڑ کر نکلتی تھی، تم بھی نکل کے دکھاو?۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri