خاص خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس سے کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی ہے جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے وزیر اعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس کے جنوبی پنجاب، اندرون سندھ اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کے دورے کو سراہا۔وزیر اعظم نے چیف جسٹس کے انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو بھی سراہا، ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی معاشی و سیکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔شہباز شریف نے ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا ٹیکس تنازعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس سے ان کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کی، چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے وزیراعظم کی نظام انصاف کی بہتری کیلئے گفتگو کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو لاپتا افراد سے متعلق اقدامات میں تیزی لانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے