مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہے کہ عمران خان کی گفتگو مضحکہ خیز،اہم تعیناتیوں کااختیار وزیراعظم کے پاس ہوتاہے،چیئرمین پی ٹی آئی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔جھوٹ تواترسے بولنے کیوجہ سے ڈی جی آئی ایس آئی کوخودآناپڑا۔پاکستان کی بقاوسلامتی ہر چیزسے افضل ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں کیا۔رہنما مسلم لیگ ن نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری معیشت کیلئے زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہتراقدامات کررہی ہے،کسانوں کی زندگی میں آسانیاں پیداکرنے کیلئے مزیداقدامات کی ضرور ت ہے،وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج خوش آئندہے،بدقسمتی سے ماضی میں کسانوں کی فلاح کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے،سینیٹرعرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف آج سرکاری دورے پرچین روانہ ہورہے ہیں،وزیراعظم ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے دوست ممالک کے دورے کررہے ہیں،وزیراعظم نے سعودی عرب دورے میں بھی باہمی دوستی کے رشتے کومضبوط کیا،سابقہ حکومت ملک کومہنگائی اوربیروزگاری کے تحفے دے کرگئی،ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے دفاع کیلئے آئی ایس آئی کاکردارسب کے سامنے ہے،جھوٹ تواترسے بولنے کیوجہ سے ڈی جی آئی ایس آئی کوخودآناپڑا،رہنما ن لیگ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری جماعت میں بھی فوج پرتنقیدہوتی رہی ہے،فوج نے اعلان کیاہے کہ ہماراسیاست سے کوئی کردارنہیں،پاکستان کی بقاوسلامتی ہر چیزسے افضل ہے،عمران خان اداروں کوسیاست میں گھسیٹ رہے ہیں،عمران خان مضحکہ خیزگفتگوکررہے ہیں،اہم تعیناتیوں کااختیار وزیراعظم کے پاس ہوتاہے،اپوزیشن لیڈرکاآرمی چیف کی تقرری میں کوئی کردارنہیں،عمران خان کاسارابیانیہ اقتدارحاصل کرنے کیلئے ہے،عمران خان نوجوان نسل کوگمراہ کررہے ہیں،اقتدارکی ہوس میں عمران خان نے ہرچیزکوداپرلگادیاہے،عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں،الزامات کی سیاست کرناعمران خان کاوطیرہ ہے،عمران خان اپنے کیخلاف فیصلہ آنے پرمشتعل ہوگئے،جو فیصلہ عمران خان کوسوٹ کرتا ہے اسے سپورٹ کرتے ہیں،عمران خان نے ہرادارے اورجماعت کیخلاف جارحانہ پالیسی اپنائی،فیٹف گرے لسٹ سے نام نکلنا پاکستان کیلئے خوش آئندہے،فیٹف گرے لسٹ سے نام نکلنے میں آرمی چیف کا بڑاکردارہے،ہم اس معاملے کوسیاست کی نظرسے نہیں،باہمی اتفاق کے تناظرمیں دیکھناچاہئیے،اس کامیابی میں سیاسی جماعتوں اورفوج کابڑااہم کردارہے،ملک کی تعمیروترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکاکرداربڑااہم ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرتمام فیصلے میرٹ پرکرتے ہیں،عمران خان فارن فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمشنرسے خفاہیں،چیف الیکشن کمشنرنے عمران خان کیخلاف فیصلہ آئین کے مطابق کیا،آئین میں اثاثے ظاہرنہ کر نے والے کوکرپٹ کہاگیا ہے،عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرپرہرجانے کادعوی کیاہے،آئین وقانون چیف الیکشن کمشنرکوتحفظ دیتا ہے،عمران خان اپنی ذات کے سواکچھ نہیں سوچتے،نیازی صاحب پاکستان کی سیاست پرآپ گہری نظررکھتے ہیں،عمران خان ملکی مفادکوسمجھیں یہ وقت دھرنوں کانہیں ہے
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
علاقائی
وزیراعظم ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے دوست ممالک کے دورے کررہے ہیں سینیٹر عرفان صدیقی
- by Daily Pakistan
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 467 Views
- 3 سال ago

