وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) میپنگ پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ٹیوٹا اداروں میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ٹیوٹا اداروں میں کورین، جاپانی، جرمن، چینی اور عربی لینگویج کورسز بھی متعارف کرانے کی منظوری دی گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سکلڈ جاب کیلئے پنجاب اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹنگ اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔دوران اجلاس لارج سکیل کنسٹرکشن ڈویلپرز کے تعاون سے ہیوی مشینری ڈرائیونگ/آپریٹر کورس کی آٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے 9 شہروں میں 45 ویلڈنگ ورک شاپس بنانے جبکہ گوجرانوالہ، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، اٹک، ٹیکسلا، لیہ اور میانوالی میں ویلڈنگ اور کنسٹرکشن کورس کی جدید ترین لیب قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں ٹیوٹا میں ہیومن ریسورس کی کمی دور کرنے کے لئے ایک ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوا، پریکٹیکل ٹریننگ کیلئے ٹریننگ مٹیریل کی خریداری کے بجٹ کو بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور آئی، ٹریننگ مٹیریل کا ماہانہ بجٹ 2 ہزار روپے فی طالب علم کرنے کی تجویز دی گئی۔
پاکستان
خاص خبریں
وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹیوٹا پراجیکٹس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کا حکم
- by Daily Pakistan
- جولائی 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 252 Views
- 5 مہینے ago