خاص خبریں

وزیراعلیٰ کے پی کا صوبے کے گرفتار شہریوں کی رہائی کیلئے وزیراعظم کو خط

وزیراعلیٰ کے پی کا صوبے کے گرفتار شہریوں کی رہائی کیلئے وزیراعظم کو خط

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں صوبے کے شہریوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد خیبر پختونخوا کے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، غیرقانونی گرفتار خیبر پختونخوا کے شہریوں کو فوری رہا کیا جائے۔وزیراعلی نے خط میں بتایا کہ اسلام آباد میں پشتون کمیونٹی کو طویل عرصے سے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پشتون کمیونٹی پر بے بنیاد مقدمات بنا کر پکڑ دھکڑ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پشتون کمیونٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثر ہوکر بے گھر ہوئے ہیں، یہ ضروری ہے کہ سیاسی اختلافات کو کسی خاص نسل کی پسماندگی کا باعث نہ بننے دیا جائے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار ملزمان کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنے پر اے ٹی سی راولپنڈی کے جج نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے ملزمان کو بروقت عدالت پیش نہ کرنے پر آر پی او راولپنڈی سے جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے