وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں سیشن کے اعلیٰ سطح کے مکالمے کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے نیویارک پہنچنے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم یو این ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں اُن کی نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے رسمی ملاقات ہوئی۔
وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا آج کا دن مصروف رہے گا کیونکہ وہ اجلاس کے بعد سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے اور متعدد اعلیٰ سطح کی تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفد کی سطح پر آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس دورے میں آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر، اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز پیریزکاسٹیجون اور ایران کے صدرسید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر اعظم امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دینے کے لیے ٹائمز اسکوائز کا دورہ بھی کریں گے۔
بعدازاں، ان سے امریکی خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری ملاقات کریں گے۔
پاکستان
وزیر اعظم اقوام متحدہ کے 77 ویں سیشن میں شریک، اہم ملاقاتیں متوقع
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 422 Views
- 2 سال ago