پاکستان

وزیر اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر مصر روانہ ہو گئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7-8 نومبر 2022 کو "شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ" میں شرکت کے لیے آج مصر کے شہر شرم الشیخ روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف 7-8 نومبر 2022 کو "شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ” میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ روانہ ہو گئے ہیں وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ کے اراکین اور اعلیٰ حکام بھی ہ فد میں شامل ہیں یہ سربراہی اجلاس اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی27ویں کانفرنس (COP-27) کے ایک حصے کے طور پر ہو رہا ہے وزیر اعظم 8 نومبر 2022 کو اپنے نارویجن ہم منصب کے ساتھ "کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹین ابیبلٹی آف ولنرایبل کمیونٹیز” پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز مباحثے کی شریک صدارت بھی کریں گے وزیر اعظم اعلیٰ سطحی تقاریب بشمول اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایگزیکٹیو ایکشن پلان کے ابتدائی وارننگ سسٹمز کے آغاز کے لیے گول میزمیں بطور اسپیکر بھی شرکت کریں گے اور 7 نومبر کو "مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ”؛ جس کی میزبانی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کر رہے ہیں میں بھی شرکت کریں گے وزیر اعظم سمٹ کی سائیڈ لائنز پر کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے