جماعت اہلسنت پاکستان کی مرکزی شوری کے رکن اور علما و مشائخ کے ایڈوائزر پیر طریقت علامہ پیر محمود احمد عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان بنایا تھاپاکستان بچائیں گے، وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی۔ ملک میں ٹرانس جینڈر جیسے بلوں کو یکسرمسترد کرتے ہیں، پاک فوج کے خلاف منفی پراپیگنڈا مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ماہ ربیع الاول آقائے دو جہانۖ کی آمد کا مہینہ ہے، عید میلاد النبیۖ کے جلوس اور محافل ہمارے جذبہ عشق و ایمان کی عکاسی ہے، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار مقامی ہوٹل میں منعقدہ استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کے سجادہ نشین الحاج ہیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ناظم اعلی جماعت اہلسنت پاکستان سلطان العارفین صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری تھے،علامہ پیر محمود احمد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حصول کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے ان گنت قربانیاں دی ہیںلہذا ان قربانیوں اور شہدا کے خون سے وفا کا تقاضا ہے کہ وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کی جائے، ہمیں آئندہ آنے والی نسلوں کی خوشحالی کیلئے اس بات کو یقینی بنانا ہے، جماعت اہلسنت پاکستان استحکام پاکستان کے سفر کو جاری رکھے گی،وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کیلئے ملک دشمن عناصر اپنی مذموم سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ملک میں محب وطن پاکستانیوں کی بھی کویی کمی نہیں ہے جو ملک دشمنوں کی مذموم مقاصد کو کسی صورت پورا نہیں ہونے دینگے، ہمارا اس سیمینار کے ذریعے ان تمام ملک دشمنوں کو کھلا پیغام ہے کہ پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے، اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں اسلامی قوانین ہی نافذ ہونگے جو غیر مسلموں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتے ہیں،ہم ایسی تمام قوتوں کو متنبہ کرتے ہیں جو پاکستان کو سیکولرازم کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہیں کہ ان کی یہ کارستانیاں نہ جماعت اہلسنت کو قبول ہیں اور نہ ہی مسلمانان پاکستان اس کی اجازت دینگے، ملک میں ٹرانس جینڈر جیسے بلوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ایسے تمام عناصر کو خبردار کرتے ہیں جو اس کی سالمیت سے کھیلنا چاہتے ہیں، جماعت اہل سنت کا یہ مطالبہ ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل اور ملک کے جید علما کی رائے کیساتھ اس بل کو بہتر بنا کر اسمبلی میں پیش کیا جائے ، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے تمام ادارے مضبوط ہوں،ہم پاک فوج پر ہونے والے منفی پروپیگنڈہ کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول آقائے دو جہانۖ کی آمد کا مہنہ ہے،اس ماہ کے دوران تمام عاشقان رسول عید میلاد النبیۖ اور محافل کا اہتمام کرتے ہیںجو ہمارے جذبہ عشق و ایمان کا حصہ ہے،ہمارا تمام اہل ثروت افراد سے یہ بھی مطالبہ ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بے گھر سیلاب متاثرین بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھیں اور انکی ہر ممکن مدد کریں تاکہ اللہ اور اسکا رسول ہم سے راضی ہو جائے، سیمینار میں دوسروں کے علاوہ پیر سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی، علامہ پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی، پیر عبید احمد ستی، کرنل (ر) محمد ظہیر احمد، چوہدری محمد عظیم، ملک محمد فیاض، صاحبزادہ محمد عثمان علی عباسی، علامہ پیر سید محبوب حسین شاہ کاظمی، علامہ قاری غلام محمد چشتی، علامہ پروفیسر ساجد محمود عباسی ایڈووکیٹ ،الحاج محمد سلیم خان، راجہ ریاضت حسین نقشبندی،علامہ محمد اسلم ضیائی، علامہ رضا المصطفی نورانی،علامہ صاحبزادہ محمد عثمان غنی، علامہ صاحبزادہ منیر عالم ہزاروی، علامہ صاحبزادہ سید ضمیر حسین شاہ کاظمی، پیر محمد سعید نقشبندی، علامہ محمد داود چشتی، علامہ حافظ محمد اعجاز قادری، مفتی محمد وزیر القادری، علامہ حافظ مستنصر حسین عباسی، علامہ حافظ غلام نواز قادری، علامہ حافظ احسن مسعود قادری، علامہ خاور عزیز قادری اور علامہ قمر افضال قادری شامل تھے۔
خاص خبریں
علاقائی
وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کوئی سودا بازی نہیں کی جائے گی پیر محمود احمد عباسی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 548 Views
- 3 سال ago