وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وکلا کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، حکومت اپنے فرض سے غافل نہیں ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ ہماری اپنے دوستوں سے دوبارہ ملاقات نہیں ہو سکے گی ، اپنے دوستوں کے کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، اسرار اور ذوالفقار بھائی کے ورثا کیلئے جو ممکن ہوگا وہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ انسداد دہشتگردی کا ٹیکسٹ بک کیس ہے، وکیل کا کام اپنا مقدمہ عدالت کے سامنے رکھنا ہے، مقدمے کے اپنے میرٹ ہوتے ہیں، نتیجہ وہ ملتا ہے جو مقدمے کے میرٹ ہے، اس بہیمانہ قتل میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، وکلا کسی بھی معاشرے میں بہت بنیادی طبقہ ہے اور وکلا کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہے۔
پاکستان
وکلا کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ، حکومت فرض سے غافل نہیں ، اعظم تارڑ
- by Daily Pakistan
- جون 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 404 Views
- 1 سال ago