پاکستان خاص خبریں

پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب حادثے کا شکار6 افراد شہید

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاُپٹر فلائینگ مشن پر محو پرواز تھا کہ خوست ہرنائی کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث ہیلی میں سوار میجر منیب افضل پائیلٹ اور میجر خرم شہزاد پائیلٹ کے علاوہ عملے کے دیگر ارکان شہید ہو گئے عملے میں صوبیدار عبدالوحید نائیک جلیل سپاہی محمد شعیب سپاہی محمد عمران بھی شہادت کا رتبہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے واقعہ کی تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے