خاص خبریں

پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف کا اماراتی قیادت سے اظہار تشکر

پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف کا اماراتی قیادت سے اظہار تشکر

متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شیخ طحنون بن زاید، شیخ حمدان بن محمد اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔
پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف نے اماراتی قیادت سے اظہار تشکر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی استحکام کیلئے اماراتی صدر کی کاوشوں اور سفارت کاری کو سراہا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماں کے درمیان قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے اور دنیا میں امن و استحکام پر زور دیا گیا، دونوں رہنماں نے باہمی مفادات اور ترقیاتی اہداف پر مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماں نے اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے