پاکستان

پاکستان نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا: عطا تارڑ

پاکستان نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا: عطا تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا ہے۔
لاہور میں معرکہ حق میں کامیابی پر پاک فوج اور سیاسی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سپہ سالار عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے 6 بھارتی جہازوں کو مار گرایا، بھارتی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تو شکست خوردہ بھارت امریکا کے گھٹنوں میں بیٹھ کر جنگ بندی کی بھیک مانگنے لگ گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دشمن کو ایسا سبق سکھایا ہے جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، پاکستان نے بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لے لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے تیار تھے لیکن بھارت سفارتی محاذ سے بھاگ گیا، اب بات ہو گی تو مقبوضہ کشمیر پر ہو گی۔
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، امن کے داعی و خواہش مند ہیں، لیکن دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر ان کے شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، معاشی میدان میں بھی دشمن کو شکست دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے