پاکستان

پنجاب: نئے سال کی رات سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

پنجاب: نئے سال کی رات سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

نئے سال کی رات پنجاب بھر میں سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری 15 کو ون ویلنگ، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع دیں، نئے سال کی رات اہل خانہ، خواتین اور بچوں کے جان و مال کے تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے گی، نئے سال کی رات گرجا گھروں اور پارکوں میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر زیدی نے کہا ہے کہ 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فیلڈ میں موجود ہوں گے، ساو¿نڈ سسٹم اور خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔علی ناصر زیدی کا کہنا ہے کہ ون ویلرز، بغیر سائلینسر والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف پل بنائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri