ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 159رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود آج ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کررہے ہیں، اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز،عثمان قادر، حارث رؤف،نسیم شاہ اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
دوسری جانب کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ شاید بٹلر آخری دو میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔