کھیل

پی ایس ایل 9، فرنچائزز کو خزانے بھرنے کیلیے براڈ کاسٹنگ رائٹس سے امیدیں

پی ایس ایل 9، فرنچائزز کو خزانے بھرنے کیلیے براڈ کاسٹنگ رائٹس سے امیدیں

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کو خزانے بھرنے کیلیے براڈ کاسٹنگ رائٹس سے امیدیں وابستہ ہیں۔پی ایس ایل براڈکاسٹنگ رائٹس کی فنانشل بڈ منگل کو کھولی جائے گی،اس سے قبل ریزرو پرائس کا فیصلہ ہوگا،ذرائع کے مطابق2 سالہ رائٹس کیلیے6 سے7 ارب روپے کی ریزرو پرائس رکھی جائے گی۔اس بار پی سی بی نے صرف ایسے کمپنیز کو بڈنگ میں شریک ہونے کی اجازت دی جن کے اپنے اسپورٹس چینل ہیں یا وہ کسی چینل سے لیٹر لے کر آئیں، 4 چینلز دوڑ میں موجود ہیں، بڈز میں سب سے بڑی بولی والے ادارے کو حقوق مل جائیں گے۔ریزرو پرائس کی بڈ نہ ملنے پر پی سی بی کا یہ اختیار ہو گا کہ وہ بڈرز کو بڈز پر نظر ثانی کا کہے یا پراسس ہی معطل کر دے، سابقہ کنٹریکٹ کی ویلیو 2 ارب لگی تھی مگر بعد میں ریزرو پرائس 3.7 ارب کر دی گئی،2 سالہ مدت کیلیے حقوق 4.3 ارب روپے میں فروخت ہوئے تھے، پی سی بی نے غیرملکی کمپنی کولگن بیور سے میڈیا رائٹس کی ویلیو لگوائی جو 6 ارب روپے تک ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ساڑھے 6 ارب روپے تک میں رائٹس فروخت ہو سکتے ہیں، یہ گذشتہ معاہدے سے زیادہ رقم ہو گی،اس میں سے 95 فیصد شیئر پی ایس ایل فرنچائزز کا ہی ہوگا، بیشتر سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ پر پابندی کے سبب مالی مشکلات کا شکار ہیں، ان کی آمدنی کا انحصار اسی کنٹریکٹ پر ہے، البتہ ڈالر کی بڑھتی قدر کو اگر دیکھا جائے تو روپے میں زیادہ رقم کا اتنا فائدہ نہیں ہوگا، یہ پہلے معاہدے کے برابر یا تھوڑی زیادہ ہی بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے