کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تیسرے سال بھی تسلسل سے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز میں بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج ایوارڈ 2023 حاصل کرلیا ہے۔جی آئی ایف اے بین الاقوامی سطح پر سراہا جانے والا پلیٹ فارم ہے جو اسلامی دنیا میں بینکنگ وفنانس میں مہارت کو تسلیم کرتا ہے، پی ایس ایکس کے ایم ڈی اور سی ای او فرخ ایچ خان نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلیے گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈ دراصل جی آئی ایف اے کی طرف سے اسلامی مالیاتی مصنوعات، پیشکشوں اور ریگولیٹری اضافے کے حوالے سے ہمارے عزم کو تسلیم کرنے پر ملا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج شرعی اصولوں کے مطابق مصنوعات اور سرمایہ اکٹھا کرنے کیلیے ایک فعال اور مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ پی ایس ایکس پر 251 شریعہ اصولوں کے مطابق کام کرنے والی کمپنیوں کی لسٹنگ کے ساتھ جو کل مارکیٹ کیپ کا 65فیصد سے زیادہ حصہ ہیں پی ایس ایکس سرمایہ کاروں کو اپنے فنڈز کو اسلامی مالیاتی پیشکشوں میں منتقل کرنے اور مالیاتی اداروں کے لیے نئی مصنوعات بنانے اور لانے کیلیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس بورڈ اور انتظامی ٹیم کے تعاون اور قابل رہنمائی سے ہی ہم یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پاکستان
پی ایس ایکس کو بہترین اسلامک اسٹاک ایکسچینج کا ایوارڈ مل گیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 383 Views
- 1 سال ago