کھیل

پی سی بی میں اہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔نجم سیٹھی کی زیر سربراہی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔نجم سیٹھی کی زیر سربراہی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے آنے پر فوری طور پر زیادہ تبدیلیوں سے گریز کیا تھا،البتہ اب یہ سلسلہ زور وشور سے جاری ہے۔چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر نجیب سومرو کو بھی فارغ کر دیا گیا، ان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کھلاڑیوں کو انجریز سے بچانے میں کردار ادا نہیں کر سکے، سابقہ دور میں کئی پلیئرز بغیر آرام کے کھیلتے رہے جس سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔2021 سے اب تک یاسر شاہ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی، فخر زمان، حسن علی،محمد رضوان، نسیم شاہ اور امام الحق سمیت کئی کرکٹرز انجریز کا شکار ہوئے، مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود بعض کھلاڑیوں کو مسلسل کھلایا گیا جس سے نہ صرف انھیں بلکہ ٹیم کو بھی مسائل ہوئے،پی سی بی نے اب ڈائریکٹر اسپورٹس میڈیسن کی پوسٹ کیلیے اشتہار جاری کردیا ہے۔اسی طرح سینئرجنرل منیجر فنانس اینڈ اکاؤنٹس عتیق رشید سے بھی گذشتہ دنوں استعفیٰ لے لیا گیا، ایک اور آفیشل کو اعزازی ٹکٹس کے معاملے میں مبینہ گڑبڑ پر برطرف کر دیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ اب ایک ڈائریکٹر بھی خطرے میں ہیں۔ اعلیٰ حکام ان کے کام سے مطمئن نہیں مگر وہ وہ مسلسل سفارشیں کروا کے خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ان دنوں انگلینڈ میں مقیم ہیں،ان کی وطن واپسی کے بعد اس حوالے سے کوئی فیصلہ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri