پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے ہی گڑھے میں گر گئی۔پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن مشکوک تھے، قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح انٹرا پارٹی الیکشن کرائے وہ مشکوک تھا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سمجھ لینا چاہیے کہ اب معاملات اپنے راستے پر نہیں جارہے۔قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی اس معاملے پر غور کر کے جواب دے گی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان نہ ملنے پر خوشی کی بات نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے موقف میں تضاد ہے، ہر جمہوری جماعت کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانا چاہیے۔
پاکستان
پی ٹی آئی اپنے ہی کھودے گڑھے میں گر گئی ، کائرہ
- by Daily Pakistan
- جنوری 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 310 Views
- 11 مہینے ago