مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی 9 مئی کے مقدمات میں رہائی خوش آئند ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ عدالتوں میں آئے روز حکومت کے جعلی مقدمات کی قلعی کھل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو جعلی مقدمات میں پھنسایا تھا، امید ہے بانء پی ٹی آئی، یاسمین راشد اور دیگر بے گناہ کارکن بھی جلد رہا ہو جائیں گے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو بانء پی ٹی آئی سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان یہ سزا بخوبی قبول کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنمائوں ، کارکنوں کی 9 مئی مقدمات میں رہائی خوش آئندہ ہے ،بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 78 Views
- 2 مہینے ago