پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سینئر رہنما فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے دونوں رہنماوں کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
عمران خان اور فواد چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار حاصل نہیں، آئین کے مطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کو تفویض نہیں کیے جاسکتے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز لاہور ہائیکورٹ کی راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیے ہیں۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کو تفویض نہیں کیے جاسکتے۔ درخواست گزاروں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز آئین و قانون کے خلاف ہیں، استدعا کرتے ہیں کہ انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ اپنے خلاف مبینہ توہین کے مقدمے کے خود جج ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلینج
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 612 Views
- 2 سال ago