پاکستان

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے سیاست اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی نے کہا کہ آج تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور اب میں اپنی صحت پر توجہ دوں گا۔انہوں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت اسلام بھی نہیں دیتا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری نے بھی پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ جمال اکبر انصاری کی جانب سے پی ٹی آئی عہدے سے استعفی کا اعلان پریس کانفرنس میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ آج ہی پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری سیاست کا محور و مرکز خدمت ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے