دلچسپ اور عجیب

چمکتی نیلی جلد اور نیلے گوشت والی مچھلی کا معمہ حل نہ ہوسکا

چمکتی نیلی جلد اور نیلے گوشت والی مچھلی کا معمہ حل نہ ہوسکا

سڈنی: شمالی امریکا کے مغربی ساحلوں پر ایک بڑی مچھلی پائی جاتی ہے جسے’لِنگ کوڈ‘ کہتے ہیں جس کی کل پانچ مختلف اقسام ہیں۔ چار لِنگ کوڈ کی رنگت اور اندرونی گوشت معمول کی رنگت والا ہوتا ہے۔ یعنی مچھلی باہر سے بھوری یا کتھئی مائل سرمئی ہوتی ہے جبکہ گوشت سفیدی مائل سرخ ہوتا ہے لیکن ایک قسم اندر اور باہر سے گہری نیلی رنگت رکھتی ہے۔پانی کی گہرائی میں پائی جانے والی لِنگ کوڈ اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ چھوٹے جانوروں کو شکار کرنے والی یہ مچھلی ہر اس جانور کو ہڑپ کرجاتی ہے جو اس کے منہ میں سما سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی لمبائی 152 سینٹی میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ تاہم اس کی ایک قسم کی رنگت شوخ نیلی ہوتی ہے اور اس کا گوشت بھی اسی رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ معمہ اب تک سائنسداں حل نہیں کرسکے ہیں۔2016 میں آسٹریلوی بحری ماہر آرون گیلووے کو پہلی مرتبہ یہ مچھلی نظر آئی جسے انہوں نے پکرا اور کاٹنے پر معلوم ہوا کہ یہ اندر اور باہر دونوں جگہ سے ہی نیلی ہے۔ لیکن اس غیرمعمولی وجہ کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس معاملے پر سنجیدہ تحقیق نہیں کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے