پاکستان

چودہ رکنی خصوصی کمیٹی قایم، صادق سنجرانی کا بڑا اقدام

ٹرمپ کی گرفتاری اور فرد جرم عائد ہونا بےمثال ہے، صادق سنجرانی

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے چودہ رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی، غفور حیدری، انوارالحق کاکڑ، فیصل سبزواری، طاہر بزنجو، شفیق ترین، سینیٹر مشتاق، سینیٹر قاسم، مظفر شاہ، ہدایت اللہ، کامل علی آغا اور دلاور خان کو شامل کیا گیا ہے۔
چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے ارکان کنوینر کا خود فیصلہ کریں گے، 30 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم سواتی سے متعلق ویڈیو کا پتا چلا ہے جس کے بعد وزیر داخلہ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے، تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri