خاص خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور

سابق وزیراعطم عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلکس کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات جوڈیشل کمپلکس کے چاروں اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اورکسی غیر متعلقہ شیخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو یکم ستمبر تک ان کی گرفتاری سے روک دیاان کی ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے منظور کی ہے اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئیں اور غیر متعلقہ افراد کو عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں تھی عمران خان کی گاڑی کوجوڈیشل کمپلیکس کےاحاطے میں داخل ہونےکی اجازت نہیں ملی جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پیدل چل کر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔فاضل عدالت نے بابر اعوان کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri