پاکستان

چینی وزیر خارجہ وانگ ای اسلام آباد پہنچ گئے

چینی وزیر خارجہ وانگ ای اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔دورے کے دوران چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہو گا۔چین کے وزیرِ خارجہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے۔چینی وزیر خارجہ پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے