دلچسپ اور عجیب

چیٹ جی پی ٹی والے اولین کھلونے کی پہلی ویڈیو وائرل

چیٹ جی پی ٹی والے اولین کھلونے کی پہلی ویڈیو وائرل

نیویارک: پہلی مرتبہ چیٹ جی پی ٹی کو ایک روبوٹ کھلونے میں شامل کیا گیا ہے اور اس کی ویڈیو اب تک 13 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ ٹویٹر پر اب تک لوگ اس کی ویڈیو لاکھوں کی تعداد دیکھی گئی ہے۔جامعہ ورمونٹ کی جیسیکا کارڈ اور ان کے ساتھیوں نے مشہور امریکی کھلونے فربی میں چیٹ جی پی ٹی کو شامل کیا ہے۔ اس کی پہلی ویڈیو غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی ہے۔ یہ کھلونا 1990 کی دہائی میں سامنے آیا تھا جسے خوفزدہ کرنے والا کھلونا بھی کہا گیا تھا۔نوکیلے کان اوربڑی آنکھوں والے کھلونے میں اب مصنوعی ذہانت پھونکی گئی ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی شمولیت کے بعد پہلے یہ اپنی اجنبی زبان میں بات کرتا ہے اور اس کے بعد انگریزی زبان سیکھتا اور بولتا ہے۔ اسی طرح وقت کے ساتھ کچھ نئی عادات اور کرتب بھی سیکھتا رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے