کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق چیف سیکرٹری اور لائف ٹائم ممبر محمد سعید مہدی نے اجلاس میں شرکت کی پرنسپل ڈی پی ایس کیجانب سے ادارے کی کارکردگی اور مالی معاملات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی گئی بورڈآف گونرز کے چیئرمین اور ممبران نے بہترین کارکردگی اور محنت پر سکول انتظامیہ کو سراہا۔ڈی پی ایس کے مختلف تعلیمی بورڈ کے ساتھ الحاق سمیت آن لائن سکول، سمارٹ کلاسز کے اجراء اور سولرسسٹم لگانے کی منظوری دے دی گئی جبکہ حالیہ مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد الاؤنس کی منظوری اجلاس میں ڈی پی ایس فاؤنڈیشن کے قیام اور موجودہ مالی سال کے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی فاؤنڈیشن کے قیام سے غریب طلباء کے تعلیمی اخراجات کا بندوبست سمیت سکالرشپ مہیا کی جائیں گی
خاص خبریں
علاقائی
ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 811 Views
- 3 سال ago
