خیبر پختونخواہ کے علاقےڈیرہ اسماعیل خان میں کھوٹی کے مقام پر دہشتگردوں نے پولیس چوکی پرحملہ کر دیا فائرنگ کے تبادلے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگومیں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا، جس میں3دہشت گردہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدیدفائرنگ کےتبادلے میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ حوالدار محمد اظہر اقبال، خانیوال کے 34 سالہ نائیک محمد اسد اور جنوبی وزیرستان کے 22 سالہ سپاہی محمد عیسیٰ نے جام شہادت نوش کیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
پاکستان
خاص خبریں
ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پرحملہ: 3دہشتگرد ہلاک
- by Daily Pakistan
- مارچ 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 107 Views
- 2 مہینے ago