ممبئی: بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو دی کپل شرما شو کے بند ہونے کی خبروں کی وضاحت کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شو کے میزبان کپل شرما نے شو کے بند ہونے سے متعلق خبروں پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔کپل کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کامیڈی شو کو کب بند کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شو کی ٹیم جولائی میں اپنے لائیو ٹور کے لیے امریکا جائے گی، اس دوران دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ یکم جون کو دی کپل شرما شو کے چوتھے سیزن کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کپل شرما کا کامیڈی شو کئی مرتبہ آف ائیر کیا جا چکا ہے جس کا مقصد شو کے میزبان اور دیگر کرداروں کا بریک لینا اور تازہ دم ہوکر نئے انداز میں واپس آنا تھا۔
انٹرٹینمنٹ
کامیڈی شو بند ہونے کی خبروں پر کپل شرما نے خاموشی توڑ دی
- by Daily Pakistan
- اپریل 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 496 Views
- 2 سال ago