کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 29 اور 30 جون کو ہیٹ اسٹروک سے یہ 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے عباسی شہید اسپتال میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک سے 1 شخص کا انتقال ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہرِ قائد میں 21 سے 30 جون تک ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 45 ہو گئی۔
پاکستان
کراچی ، ہیٹ اسٹروک سے مزید 6 افراد کا انتقال ، 10 دن میں 45 اموات
- by Daily Pakistan
- جولائی 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 331 Views
- 3 مہینے ago