دلچسپ اور عجیب

کم وقت میں زیادہ غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ

کم وقت میں زیادہ غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ

آئیڈاہو: امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 11.83 سیکنڈ میں کیل کی مدد سے 200 غبارے پھاڑ کر کم وقت میں زیادہ غبارے پھاڑنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈز دوبارہ اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جو 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں) نے 14.77 سیکنڈ میں 200 غبارے پھاڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کو بعدازاں ایک دوسرے شخص نے 12.1 سیکنڈ میں توڑا۔اس ریکارڈ کو دوبارہ نام کرنے کے لیے ڈیوڈ رش نے اسکول کے جم کی دیوار پر غبارے لگانے کے لیے کچھ مقامی طلبا کی مدد لی۔ڈیوڈ رش نے دیوار پر لگے غباروں کو دوڑتے ہوئے پھاڑنے کی کوشش کی اور اس دوران پہلے چکر میں ایک غبارہ پھٹنے سے رہ گیا۔انہوں نے بتایا کہ دوڑ کے آخری چکر میں انہیں تین بچ جانے والے غباروں کو پھاڑنے میں وقت لگا لیکن پھر بھی انہوں نے یہ پوری کوشش 11.83 سیکنڈ میں پوری کر کے ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri