سان جوز: ایک مادہ مگرمچھ جسے نروں سے الگ تھلگ رکھا گیا تھا، اس کے باوجود وہ حاملہ ہوگئی اور جنین کا ڈی این اے 99.9 یصد اپنی ماں سے ملتا ہے۔کوسٹا ریکا میں ایک مادہ مگرمچھ نے خود کو حاملہ کر لیا جو کہ رینگنے والے جانوروں میں ’کنواری پیدائش‘ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔مگرمچھ کو چڑیا گھر میں رکھا گیا تھا اور اس کا نر مگرمچھوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ لیکن اس کے باوجود اس کے اندر موجود انڈے میں ایک مکمل طور پر تیار شدہ جنین دریافت ہوا ہے۔جنین 99.9 فیصد جینیاتی طور پر ماں سے مماثل ہے جو مزید اس بات کی تصدیق ہے حمل میں کسی نر کا کوئی کردار نہیں رہا۔ پرندوں، چھپکلیوں، سانپوں اور مچھلیوں میں کنوارے حمل (parthinogenesis) کو ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن مگرمچھوں میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔
دلچسپ اور عجیب
کوسٹا ریکا میں بغیر کسی نر کے مگرمچھ حاملہ، پہلا انوکھا واقعہ
- by Daily Pakistan
- جون 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 585 Views
- 3 سال ago

