چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزو سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے مدت پوری ہونے کے حوالے سے کلیئر پیغام دیا ہے،آرمی چیف نے جو بات کہی ہے اسے پورا کریں گے،سمجھ نہیں آتی لوگ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے کیوں فکر مند ہیں،آرمی چیف نے واضح کردیا کہ فوج سیاست سے دورہے اور دورہی رہے ی،آرمی چیف نے عمران خان حکومت اور موجودہ حکومت کی عالمی سطح پر مدد کی،آرمی چیف جو بات کریں گے وہ ملکی مفاد میں ہی ہوگی،آہستہ آہستہ معاملات بہتری کی طرف جائیںگے،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی عدم استحکام ہونا بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں کیا۔چیف ایڈیٹرپاکستان گروپ آف نیوزپیپرزو سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے روز نیوزکے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے مدت پوری ہونے کے حوالے سے کلیئر پیغام دیا ہے،آرمی چیف نے جو بات کہی ہے اسے پورا کریں گے،سمجھ نہیں آتی لوگ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے کیوں فکر مند ہیں،چیف ایڈیٹر و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے واضح کردیا کہ فوج سیاست سے دورہے اور دورہی رہے گی،آرمی چیف نے عمران خان حکومت اور موجودہ حکومت کی عالمی سطح پر مدد کی،انھوں نے مزید کہا کہ کو ن آرمی چیف بنتا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا،ہرکورکمانڈر آرمی چیف بننے کااہل ہوتا ہے،آرمی چیف جو بھی ہو اسکی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہوتی۔آرمی چیف صرف اور صرف ملک کے مفاد میں بات کرتا ہے۔چیف ایڈیٹر وسینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے مزید کہا کہ آہستہ آہستہ معاملات بہتری کی طرف جائیںگے،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی عدم استحکام ہونا بہت ضروری ہے۔دفاعی تجزیہ کار جنرل(ر)نعیم خالدلودھی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کون آرمی چیف آئے گا ،سیاستدان اپنی کرسی کی فکر کرتے ہوئے بات کرتے ہیں،آرمی چیف کو کسی خاص طبقے کی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہوتی ہے،جو بھی آرمی چیف آئے ،وہ آرمی چیف بننے کے اہل ہوتا ہے۔ماہر معاشیات مرزااختیاربیگ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارکے آنے کے بعد ڈالر کی قیمت نیچے گئی ہے،ڈالر 240سے 223روپے پر چلا گیا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے جس سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئیگی،،اسحاق ڈار کے آنے سے حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں،مرزاختیاربیگ کا مزید کہنا تھا کہ نئے وزیرخزانہ کو حالات مزید بہتر کرنے کیلئے وقت دینا چاہیے،اس وقت ہمیں سب سے بڑا مسئلہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر کا ہے،پاکستانی بانڈز کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے،بانڈز کی صورت میں 1 ارب ڈالرز کی ادائیگی کرنی ہوگی،پاکستانی بانڈز کی قیمت میں 60فیصد کمی آئی ہے،پاکستانی بانڈز کو سستے داموں مارکیٹ میں نہیں پھینکنا چاہیے،سیلاب صورتحال اور پاکستانی کی ادائیگی کے حوالے سے بیان کے بعد بانڈز دباوکاشکار ہیں،سری لنکن بانڈز ڈیفالٹ کے بعد بھی 40سینٹ پر بک رہا تھا،سیلاب کے بعد ملکی معاشی حالات زیادہ خراب ہوئے ہیں،بدقسمتی سے ہر اقتدار میں آنے والا جانے والے کو برابھلا کہتا ہے۔ماہر معاشیات ڈاکٹراشفاق حسن نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بانڈز کی ویلیو رسک کی وجہ سے کم ہے،ڈالر اس وقت دنیا کی مضبوط ترین کرنسی ہے،امریکہ میں شرح سود میں اضافے کے بعد ڈالر مزید مضبوط ہواہے،ڈالر ریٹ کانیچے آنا اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونا سب فکس تھا،ڈاکٹراشفاق حسن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں حالات معیشت کیلئے سازگار نہیں ہیں،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے،آنے والے وقت میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیرنے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے اوپر کسی سیاستدان کو ریلیف نہیں ملنا چاہیے،اگر سیاستدانوں کو قید کریں گے تو ملکی سسٹم رک جائے گا،جس دن مریم نواز کو پاسپورٹ ملا اس ہی دن والد سے ملنے چلی گئیں،آفتاب جہانگیرکا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنا،دھرنا دینا ہمارا آئینی حق ہے،پی ٹی آئی دور میں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے بھی احتجاج کیا،25مئی کو پی ٹی آئی احتجاج کیساتھ جو ہوا وہ بھی سب دنیا نے دیکھا،عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے پر امن احتجاج کرنا ہے،پورے ملک سے لوگ موجودہ حکومت کیخلاف نکلیں گے۔
پاکستان
خاص خبریں
علاقائی
کو ن آرمی چیف بنتا ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 611 Views
- 3 سال ago