انٹرٹینمنٹ

کپل شرما کے ساتھی کامیڈین نے زہر کھا لیا

کپل شرما کے ساتھی کامیڈین نے زہر کھا لیا

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کے ساتھی فنکار تیرتھانند راؤ نے معاشی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے زہر کھالیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی وجہ سے 2 سال سے فارغ بیٹھے فنکاروں کو اُمید تھی کہ شاید اب حالات ٹھیک ہوں گے لیکن ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھ کر ان کی اُمیدیں دم توڑتی نظر آرہی ہیں ، اسی مشکل سے ڈر کر کامیڈین تیرتھانند راؤ نے خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیرتھانند نے مالی مشکلات کی وجہ سے 27 دسمبر کر زہر کھاکر خود کشی کی کوشش کی تاہم ان کے پڑوسیوں نے انہیں بروقت اسپتال پہنچایا جس کی وجہ سے وہ بچ گئے۔

اطلاعات کے مطابق4 دن تک اسپتال میں رہنے کے بعد تیرتھانند گھر واپس آگئے ہیں اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

ایک انٹرویو میں تیرتھانند نے کہا کہ ہاں، میں نے زہر کھا لیا، مالی پریشانیوں کی وجہ سے گھر والے بھی مجھے چھوڑ کر چلے گئے، میں اسپتال میں رہا لیکن میری ماں اور بھائی مجھے ملنے تک نہیں آئے۔

وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا
وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھانند راؤ گزشتہ 15 برس سے شوبز کی دنیا سے وابستہ ہیں۔ وہ کامیڈین ہونے کے علاوہ معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے ہمشکل کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

تیرتھانند کپل کے کامیڈی شو میں بھی کام کر چکے ہیں— فوٹو: ہندوستان ہب
تیرتھانند کپل کے کامیڈی شو میں بھی کام کر چکے ہیں— فوٹو: ہندوستان ہب
اس کے علاوہ تیرتھانند نے ‘کامیڈی سرکس کے عجوبے’ میں کپل شرما کے ساتھ کام کیا۔ جبکہ وہ کپل کے کامیڈی شو میں بھی تھوڑا کام کر چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تیرتھانند صحت یاب ہونے کے بعد کپل سے دوبارہ کام کیلئے درخواست کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے